بنوں، جمعیت علماء اسلام (س) کی کابینہ تشکیل دے دی گئی 

بنوں، جمعیت علماء اسلام (س) کی کابینہ تشکیل دے دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بنوں جمعیت علماء اسلام (س) کی کابینہ تشکیل دے دی گئی مولانا سید فداء احمد شاہ ضلعی امیر،مولانا شفاعت اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے جے یو آئی سمیع الحق گروپ غریبوں اور مظلوموں کی ترجمان جماعت ہے بنوں میں تجاوزات کے نام پر دکانوں کی مسماری میں مجرموں کی بجائے غریب دکانداروں کو سزا دی گئی نقصانات کا ازالہ کیا جائے بنوں پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام (س) کے نو منتخب ضلعی امیر مولانا سید فداء احمد شاہ،جنرل سیکرٹری مولانا شفاعت اللہ خان کرک کے امیر سبز علی خان اور سیکرٹری اطلاعات مفتی عبدالوہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) مرحوم مولانا سمیع الحق کے منشور کے تحت عوام کی آواز بنے گی بنوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری زمین کو واگزار کرانے کیلئے تجاوزات کے نام پر جو آپریشن ہوا اس میں غریب دکانداروں کا نقصان ہوا جنہوں نے اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے لاکھوں روپے کے عوض یہ مویشی منڈی اور مزری منڈی کے دکانیں خریدی تھی اگر دستاویزات جعلی تھی تو ان دکانداروں سے بھی جعلسازی کی گئی تھی ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے اور اس میں ملوث سرکاری و غیر سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ریکوری کی جائیں اور دکانداروں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بڑے بڑے کالی بھیڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا پولیس نشہ کرنے والے افراد کے خلاف تو کاروائی کرتی ہے مگر جو لوگ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کا سٹاک رکھتے ہیں اور بڑے پیمانوں پر خرید و فروخت کرتے ہیں اُن پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی نسل کو بچانے کیلئے منشیات کی خرید و فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (س) بنوں کی کابینہ جاری کی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر محمد نواز سرپرست اعلیٰ،مولانا عین اللہ شاہ سرپرست اول،مولانا مزمل شاہ دوم،سید فداء احمد شاہ امیر،حافظ محمد سلیم امیر دوم،مولانا زاہد علی شاہ امیر الثانی،مولانا سیف الدین الثالث،مولانا شفاعت اللہ خان جنرل سیکرٹری،مولانا سراج الدین جنرل سیکرٹری اول،قاری عمران دوم،مفتی عبدالوہاب سیکرٹری اطلاعات،مفتی اکمل فنانس سیکرٹری اور ساجد شاہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری منتخب ہو ئے۔