تخت بھائی،رمضان المبارک  میں چچا زاد کو قتل کرنیوالا گرفتار

تخت بھائی،رمضان المبارک  میں چچا زاد کو قتل کرنیوالا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ لوند خوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی،ماہ رمضان میں نکاسی آب کے مسئلہ پر زبانی تکرار کے بعد اپنے چچا ذاد کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم محمدزیب گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں علاقہ تھانہ لوند خوڑ کی حدود سجن کلے میں ملزم محمد زیب ولد انور بیگ نے نکاسی آب کے نالے کے مسئلے پر زبانی تکرار کے بعد اپنے چچا ذاد بھائی احمد زیب ولد اورنگزیب کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔جس پر اہل علاقہ نے غم وغصہ کا اظہار کیا تھا جسکی رپورٹ مقتول کے بھائی عمرزیب کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مورخہ 24 اپریل کو درج کی گئی تھی۔اس واقعہ کا ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیا۔اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں سب انسپکٹرقادر نواب خان ودیگر پولیس افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیا۔ جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زیب تک رسائی حاصل کرکیاسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیاگیا۔ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے حراست پولیس حاصل کرلی گئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔لوندخوڑ پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرکے  لوندخوڑ پولیس کو خراج تحسین پیش