پشاور مہمند زلمی ویلفیئر آرگنائز یشن کی اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی 

پشاور مہمند زلمی ویلفیئر آرگنائز یشن کی اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)مہمند زلمی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسرائیل کے خلاف خان مست کالونی سے لے چوک یادگار تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت  چیئرمین ملک عظم خان مہمند وائس چیئر مین سلیم خان کر رہے ہیں تھے جس میں جنرل سیکرٹری صالح محمد فنانس سیکرٹری حاجی یاسین خان اور دیگر کارکنان نے  کثیر تعداد میں شرکت کی اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف نکلے ہیں اسرئیل کی صیہونی دہشت گرد فلسطین میں موجود پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے مقدس جگہ بیت المقدس کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں وہاں پر مسلسل نمازیوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے۔ اسرائیل فلسطین میں بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر جو ظلم و ستم کر رہی ہے تاریخ میں  اسکی مثال نہیں ملتیانہوں نے کہا کہ آج اگر ہم بیت المقدس کے تقدس کو نہیں بچا پائے تو پھر حرمین شریفین بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لے اور عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور تمام مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر ایک فورس بنائی جائے جوکہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کی تحفظ کیلئے ہو جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو وہاں اس ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -