انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدلے گی، شہباز گل

  انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدلے گی، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ(آئی ا ین پی) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدل دے گی، ماضی میں جنوبی پنجاب کو صرف ترقی کے خواب دکھائے گئے، علاقے کے فنڈز کہیں اور استعمال ہوتے کیونکہ منی لانڈرنگ کرنا ہوتی تھی۔ لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ لیہ میں ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، ن لیگ کے ہارے ہوئے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں بلکہ عملی اقدامات ہونگے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم جیسا سیاستدان پاکستان کو آج تک نہیں ملا، عمران خان ایماندار لیڈر ہیں اور عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں۔
شہباز گل