قیوم سپورٹس کمپلیکس کی کرکٹ اکیڈمی دوبارہ کھول دی گئی

  قیوم سپورٹس کمپلیکس کی کرکٹ اکیڈمی دوبارہ کھول دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی رمضان کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے تربیتی سیشن کیلئے یہاں پر آنا شروع کردیا ہے ' اس وقت مختلف سیشنز میں پانچ مختلف کوچز نئے آنیوالے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں ان کھلاڑیوں میں انڈر 12 ' انڈر 14 اور انڈر  16 کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو صبح و شام کے تربیتی سیشن میں حصہ لے رہے ہیں - اس اکیڈمی میں سے دو کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے قومی سطح کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں آل راؤنڈر حارث بھی شامل ہے