کرکٹ اکیڈمی میں نئے  گراسی پچز کا افتتاح کردیا گیا

کرکٹ اکیڈمی میں نئے  گراسی پچز کا افتتاح کردیا گیا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے زیرانتظام کرکٹ اکیڈمی میں نئے گراسی پچز کا افتتاح کردیا گیا ' ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے گراسی پچز پر بیٹنگ کرکے کرکٹ اکیڈمی کی نئے پچز پر کھیل کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات مراد علی مہمند نے انہیں باولنگ کرائی افتتاح کے موقع پر اکیڈمی کے کوچز بھی موجو د تھے جبکہ تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی.بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کوچز سے اکیڈمی میں سہولیات سے متعلق بات چیت کی کوچز نے سپیڈی باولنگ کیلئے فرشی پچ کو الگ کرنے سمیت تین نئے پچز کی بھی ڈیمانڈ کی تاکہ نئے آنیوالے بچوں کو تربیتی سیشن میں آسانی رہے جس پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے انہیں ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -