محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر‘ مزید 16 افراد کو گرفتار کرلیا 

  محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر‘ مزید 16 افراد کو گرفتار کرلیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 16 افراد گرفتار کرلئے۔ صوبائی وزیر خوراک عاطف خان‘ سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے ہشت نگری اور چمکنی کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر ہشت نگری میں مشتاق سپر سٹور‘ مراد دودھ فروش اور دیگر 14 گرانفروشوں کو دھرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں ہے جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -