کوویڈ ضابطہ اخلاق اور نرخنامے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ متحرک

کوویڈ ضابطہ اخلاق اور نرخنامے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کااپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے نرخنامہ کی خلاف ورزی اور کورونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہ کرنے پر متعدد افراد کے خلاف کاروائی کی۔ انھوں نے تمام کاروباری حضرات کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی۔  خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -