اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش،بہاولپور میں  3رکنی گینگ گرفتار، تحقیقات کادائر ہ وسیع

اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش،بہاولپور میں  3رکنی گینگ گرفتار، تحقیقات کادائر ہ ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر24/7پولیسنگ کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

محمد فیصل کامران کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزسائلین کی بڑی تعدادنے ڈی پی او کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں،جنہیں سننے کے بعد ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ٹیلی فون کر کے فوری قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں،ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ سخت گرمی میں آنے والے کی شکایات دور کر کے ان کی داد رسی کرنے سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتے ہیں،فرض شناسی کی وجہ سے دنیا میں نیک نامی اور دعائیں ملنے سے آخرت بہترین ہو جاتی ہے،بہاولپور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کار اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے قانون شکن باپ بیٹوں پر مشتمل 3رکنی گینگ گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا،جس میں کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار کا دوسرا اسلحہ شامل ہے جسے سنگین وارداتوں میں استعمال ہونا تھا،گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ عرف طارق اس کے بیٹے شان اورحسن شامل ہیں،ڈی پی او فیصل کامران نے بروقت کارروائی کر کے نتیجہ خیز کارروائی پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان سے تفتیش کر کے اس مکروہ دھندے میں شامل ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،ڈی پی او کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -