پاکستان مزدور کسان پارٹی شیر گڑھ کا اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج

پاکستان مزدور کسان پارٹی شیر گڑھ کا اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج

  

شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان مزدور کسان پارٹی نے شیر گڑھ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا پارٹی کے درجنوں کارکنان نے بائیزئی پریس کلب شیر گڑھ سے ایک ریلی نکالی جس نے شیر گڑھ کے مختلف بازاروں میں چکر لگانے کے بعد ہری چند روڈ میں ایک احتجاجی اجتماع کی شکل اختیار کی مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کے حق میں امریکہ یورپ او آئی سی اقوام متحدہ اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے  اٹھائے  رکھے تھے احتجاجی اجتماع سے پاکستان مزدور کنسان پارٹی کے مقامی قائدین اور طلبا رہنماں  فیض الرحمان صوبائی کوآرڈی نیٹر مزدور کسان پارٹی ضلع مالاکنڈ ایوب صدر مزدور کسان پارٹی ضلع مالاکنڈ عباس خان اور بلال خان نے خطاب کیا مظاہرین نے اسرائیل امریکہ اور یورپ کے خلاف جبکہ اسرائیل کے مظالم کے شکار فلسطینی مسلمانوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -