نوشہرہ،پولیس کا سٹرائیک آپریشن،ٹرانسفارمر چوری کے 4 ملزمان گرفتار

نوشہرہ،پولیس کا سٹرائیک آپریشن،ٹرانسفارمر چوری کے 4 ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا تھانہ اضاخیل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ڈکیتی کے 02،ٹرانسفارمر چوری کے 04 ملزمان سمیت 03 منشیات فروش گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر  پولیس کی مجرمان اشتہاریوں،مشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری روشن زیب خان DSP پبی کی سربراہی میں ضیا خانSHO اضاخیل کا پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ اضاخیل کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیادوران آپریشن ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث چار رکنی گروہ گرفتار۔ملزمان عامر،وحید،فضل سبحان اور تاج ولی کی نشاندہی پر مختلف کوائلز برآمدسرچ میں چھاپہ زنی کے دوران ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کر لیا گیالیڈیز پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گھروں پر چھاپے لگا کر 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 05 کلوگرام چرس اور 180 گرام آئس برآمد کر لی گئی امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے نوشہرہ پولیس کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -