ایریگیشین ایمپلائز فیڈریشن کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

ایریگیشین ایمپلائز فیڈریشن کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائزیشن فیڈریشن نے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے اور ٹیوب ویلز ایریگیشن ڈویژن پشاور میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک، صدر اجمل خان، سینئر نائب صدر صداقت علی، پریس سیکرٹری محمد اکرام ظفر خان اور حئی نواز بنوں کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ بجٹ میں مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کرے اور ایڈہاک ریلیف کو بیسک پے میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز ایریگیشن ڈویژن پشاور میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف صوبائی حکومت نوٹس لے اور اس میں مبینہ ملوث افسران کیخلاف کارروائیاں کی جائیں ورنہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -