ہاؤس جاب کی فراہمی کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے مختلف نجی اور سرکاری کالجز کے فزیوتھرپی کے طلبہ کا ہاوس جاب کی فراہمی کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے تیسرے روز بھی دھرنا جار رہا جسمیں مختلف سرکاری اور نجی کالجز کے کثیر تعداد میں طلبہ شریک رہے اور اپنے مطالبات کیلئے نعرہ بازی کی مظاہرین مطالبہ کر رہے کہ صوبائی حکومت وعدہ کے مطابق جلد از جلد طلبہ کو ہاوس جاب فراہم کرنے کیلئے اقدامات آٹھائے اور باقائدہ اعلامیہ جاری کریں بصورت دیگر دھرنا غیر معینہ مددت کیلئے جاری رہے گا مظاہرین کے مطابق ایچ ای سی رولز کے مطابق صوبہ کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد فزی تھرپسٹ کو ہاوس جاب دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ نجی کالجز بھی پابند ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو ہاوس ھاب فرہم کریں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں طلبہ ہاوس جابنہ ہونے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہے تاہم ابھی تک خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں ارہی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے فزیوتھرپسٹ کو بھی ہاوس جاب کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور انکا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے جبکہ عندیہ دیا ہے کہ ہاوس جاب کی فراہمی کے سلسلے میں اعلامیہ جاری نہ ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا