عوام کرپٹ سسٹم سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ذیشان اختر

عوام کرپٹ سسٹم سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ کہ ملک پر کرپٹ اشرافیہ حکمران ہے غریب اور زیادہ غریب اور امیر امیر(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

 تر ہو رہا ہے عوام کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے جماعت اسلامی کی حکو مت آئی تو اقلیتوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کو تحفظ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ نظام سے عوام کو صرف غربت،افلاس،مہنگائی،بیروز گاری،دہشت گردی اور لاقانیت ہی ملی ہے انہوں نے کہا کہ عوام جاگیردارانہ،اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب ملک کو کرپشن سے بالکل پاک کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو چولستان کے لوگوں کو زمینیں دیں گے اور پانی کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے اور بہاول پور کی صوبائی حیثیت کو بحال کر ینگے ملک میں تعلیم اور رہائش مفت فراہم کی جا ئیگی۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -