حکومت کا معیشت کی بحالی اعشاریہ الفاظ کا گورکھ دھند ہ ہے،آمنہ سردار

حکومت کا معیشت کی بحالی اعشاریہ الفاظ کا گورکھ دھند ہ ہے،آمنہ سردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا یوتھ خواتین ونگ کی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ حکومت کا معیشت کی بحالی اعشاریے الفاظ کو گورکھ دھندہ ہے،ملک کی جی ڈی پی گرنے سے متوسط اور کم آمدنی والے افراد کو جینا محال ہو چکا ہے،ہوشربا مہنگائی بھاری بھرکم بلز نے غریب کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے ملک کے دیگر شہریوں کی طرح تنخواہ دار طبقہ بھی معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے،اگر معیشت آگے بڑھی ہے تو نچلے طبقہ پر اثرات کیوں نہیں مرتب ہوئے،یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جھوٹ کا سہارا لینے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے معیشت کے مستحکم ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رکھا ہے جب کہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں،آمنہ سردار کا کہنا تھا موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ کے قریب لے جارہی ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہے،ملک کے شہری بھی حکومت سے عاجز آ چکے ہیں،مہنگائی ہی عوام کو بے بس کر رہی ہیں،آمنہ سردار کا کہنا تھا مرکزی اور صوبائی حکومت کا ویژن ملک کی ترقی نہیں صرف  سیاسی انتقام ہے چور چور ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگانے اور سابق حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگانے تک محدود ہیں،صحت،تعلیم کا برا حال ہے،اور خارجہ پالیسی بھی پاکستان کو دن بدن کمزور کر ہی ہے لیکن جھوٹ اور بہتان تراشی کرنے والے کھلاڑیوں کے کپتان عوام کو جھوٹے اعداد شمار میں بہلا کر حکومت کے دن پورے کر رہے ہیں،سابق ایم اے آمنہ سردار کامذید کہنا تھا عوام ان کے جھوٹے دعووں وعدوں سے باخبر ہو چکے ہیں تبدیلی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے،دھوکہ اور بدیانتی سے مسلط حکومت اور حکمرانوں کو کہیں جائے پناہ نہیں ملنی اور نہ ہی یہ عوام کا سامنا کر سکیں گے۔