محکمہ ایکسائز ملتان میں شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن، متعدد کے چالان

محکمہ ایکسائز ملتان میں شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن، متعدد کے چالان

  

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان کی ہدایت پر شعبہ موٹر برانچ سکواڈ نے معمول کی چیکنگ کے دوران متعدد غیر رجسٹرڈ و بیسیوں شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے چالان (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کرکے دستاویزات تحول میں لے لیئے ہیں ذرائع کے مطابق انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ایکسائز ٹیم نے اندرون شہر سمیت داخلی راستوں ہیڈ محمد والہ، خانیوال روڈ اور شیرشاہ ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 4 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سمیت 50 سے زائد شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے کاغذات تحویل میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کے خلاف گذشتہ روز کی کاروائی سے محکمہ کو لاکھوں روپے ریونیو حاصل ہوگا۔

چالان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -