رشکئی میں تاریخی جوا ء بازی اڈے کا انکشاف،ایس ایچ او معطل
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں منظم جوابازی،بھتہ وصولیوں اور منتھلیوں کی اطلاعات پر ڈی آئی جی مردان نے بڑی کاروائیوں کا آغاز کردیا، رشکئی میں تاریخی جوابازی کے اڈے کے انکشاف اور ڈی آئی جی کے حکم پر کاروائی اور گرفتاریوں کے بعد ایس ایچ او رسالپور سیف اللہ خان معطل، ڈی آئی جی مردان رینج کو اپنے خصوصی ذرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں تاریخی جوئے بازی ھو رہی اور پولیس کے مقامی تھانے ان سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرتے ہیں جس پر ڈی آئی جی نے بھرپور انداز سے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کے ذریعے رسالپور تھانے کے حدود میں چھاپہ مارا جہاں پر تاریخی اور منظم جوئے بازی جاری تھی پولیس نے 71جوئے بازوں کو رنگے ھاتھوں گرفتار کرکے دا پر لگی رقم اپنے قبضے میں لے لی، واقعہ کیبعد ڈی آئی جی مردان نے اپنی سطح پر تحقیقات شروع کیں اور ڈی آئی جی کو منظم منتھلیوں، بھتوں کی وصولیوں کی رپورٹ موصول ہونے پر ضلع نوشہرہ بھر میں آپریشن شروع کردیا گیا، جس میں ڈی آئی جی نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رسالپور کو معطل کر کے مزید تحقیقات کی بھی ھدایات جاری کردیں، بتایا جارہا ہے کہ ضلع نوشہرہ میں بھتوں اور منتھلیوں کی وصولیوں پر اس آپریشن کا دائرہ دیگر تھانہ جات تک پھیلایاجارھا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی مردان رینج کی اپنی انفارمیشن ٹیم کام کررہی ہے۔