نرسوں کی ترقی کیلئے اقدامات شروع، تعلیمی  قابلیت کے حوالے سے کوائف طلب

نرسوں کی ترقی کیلئے اقدامات شروع، تعلیمی  قابلیت کے حوالے سے کوائف طلب

  

  رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب نے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 نرسوں کی ترقی کے لئے تعلیمی قابلیت بارے کوائف طلب کر لئے ہیں،صوبہ بھر کے ہسپتالوں، صحت اداروں کے سربراہان کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ نرسوں کی،نرسنگ انسٹرکٹر، کلینکل انسٹرکٹر، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی ترقی کے کیس منظوری کے مراحل میں ہیں، وارڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹیچنگ ایڈمنسٹریشن کورس آر این بی ایس سی نرسنگ ترقی کے لئے لازم ہے اس لئے کوائف فوری طور پر بھجوائے جائیں تاکہ ان کے مطابق سنیارٹی لسٹیں بنائی جاسکیں۔ 

کوائف طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -