پشاور،اسلحہ کیخلاف کریک  ڈاؤن،3 اوباش نوجوان گرفتار

  پشاور،اسلحہ کیخلاف کریک  ڈاؤن،3 اوباش نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) شہر بھر میں اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تھانہ فقیر آباد پولیس نے مزید تین اوباش نوجوانو ں کو گرفتار کرلیا ہے، تینوں نوجوان بلیک ویگو گاڑی میں مسلح حالت میں موجود تھے جو ویگو گاڑی پر پولیس اسٹیکرز اور ہوٹرز وغیرہ لگاکر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے تھے، ملزمان نے گاڑی کے شیشے بھی ٹنٹڈ کرائے تھے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پرکلاشنکوف، پولیس لائٹس، ہوٹرز، پستول اور ویگو گاڑی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف جعلی سرکاری اہلکار ظاہر کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تھانہ فقیر آباد پولیس نے بھی شہر میں مٹر گشت کرنے والے دو اوباش نوجواں کو گرفتار کر لیا ہے جو خود کو سرکاری اہلکار بھی ظاہر کر رہے تھے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نعمان خان نے بلیک ویگو گاڑی میں موجود ملزمان محمد واصل ولد محمد فاضل، فرمان ولد مسلم شاہ اور شاہد اللہ ولد زرین ساکنان مدینہ کالونی کو گرفتار کر لیا ہے جو کالے شیشے لگے ویگو بلیک گاڑی پر ہوٹرز، ریوالونگ لائٹس وغیرہ لگا کر شہر بھر میں دھندھناتے پھرتے تھے جو خود کو سرکاری اہلکار بھی ظاہر کرتے تھے جن کے قبضہ سے کلاشنکوف،پستول، پولیس لائٹس، ہوٹرزاور ویگو گاڑی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف جعلی سرکاری اہلکار ظاہر کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے