حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، احمد حسین ڈیہڑ

حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، احمد حسین ڈیہڑ

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  )حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 اقدامات کر رہی ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے جنوبی پنجاب میں لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا باب بند کیا۔ حکومت کا ملتان کے بعد لیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح تاریخی عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ این اے 154 احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا اور تحریک انصاف حکومت نے اس خطے کے بھاری مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے اس خطے کی عوام کو پہچان اور حق دیا۔ ہیلتھ کارڈ بلا تفریق جاری کئے جا رہے ہیں کہ حکومت حق داروں کو حق دینے میں لگی ہوئی ہے۔ ملتان میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد فوری لیہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ اس خطے میں محرومیوں کا ازالہ ہو نے جا رہا ہے۔ ماضی میں ملتان، لیہ سمیت پورے جنوبی پنجاب کو ہمیشہ پنجاب کی سیاست میں بیچا جاتا رہا اور اس خطے کے بھاری مینڈیٹ کی بری طرح توہین ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے بھاری مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے اس خطے میں محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے کہ تحریک انصاف حکومت جنوبی پنجاب کے بھاری مینڈیٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ماضی میں اس خطے کو صرف ووٹ حاصل کرنے کی جگہ سے زیادہ اہمیت نہ دی گئی جبکہ تحریک انصاف حکومت نے جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق دیا اور عوام کومحرومیوں کے اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف لے جانے کیلئے عملی اقدامات کئے۔ احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ عمران خان دور اندیش سوچ کے مالک اور ملک کے وفادار وزیراعظم ہے جنہوں نے ہمیشہ غریبوں کا سوچا اور غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنائے۔ ماضی کے سیاستدانوں نے جنوبی پنجاب کے وسائل کو بری طرح لوٹا اور اندرون و بیرون ملک ذاتی مہنگے فلیٹ بنائے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب کو چھت مہیا کی، مزدور، دیہاڑی داروں کو جینے کا حق دیا اور تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبہ جات تک غریب آدمی کی رسائی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن چور مچائے شور کا کردار ادا کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپوزیشن کی جانب سے حائل تمام رکاوٹوں کو قدموں تلے روندتے ہوئے ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ جنوبی پنجاب میں روشن سورج طلوع ہو چکا ہے ماضی کے پھیلائے اندھیروں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ جنوبی پنجاب بدل رہا ہے ترقی آرہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان جنوبی پنجاب کی عوام سے کئے وعدوں کو عملی اقدامات کرکے پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کی جانب پہلا قدم ہے الگ صوبہ بنانے کا سہرا بھی تحریک انصاف حکومت کے سر سجے گا۔

احمد حسین ڈیہڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -