سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں عبدالکریم

  سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں عبدالکریم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا خام مال سے مالا مال صوبہ ہے اب ضرورت اس امر کی ہے اس کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بروئے کار لا کر برآمدات کے قابل بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے حبیب گروپ آف کمپنی کی طرف سے بریفننگ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ حبیب گروپ آف کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اپنی کمپنی اور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے متوقع اسلام آباد تہران اور استنبول ریلوے لائن کے منصوبے کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس منصوبے کو  پشاور اضاہ خیل ڈرائی پورٹ تک لایا جائے گا،جس کی بدولت صوبے سے ماربل اور دوسری معدنیات آسانی کے ساتھ ترکی اور ایران ایکسپورٹ کرنے میں اسانی پیدا کی جائے گی اور سرمایہ کاروں کا کافی وقت اور پیسہ بھی بچ جائے گا جبکہ صنعتی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔اجلا س کے موقع پر معاونین خصوصی برائے صنعت و تجارت اور معدنیات نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے پراجیکٹ کو ہر سطح پر سپورٹ کرے گی اور ان میں حائل تمام مسائل فوری حل کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -