گلگشت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2تاجر زخمی، خوف وہراس
ملتان ( نیوز رپورٹر )ملتان گلگشت کے علاقہ مبین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو تاجر زخمی،آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے زیراہتمام گلگشت پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
تاجران جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ اور چوہدری نوید،ندیم بٹ،یعقوب شیرا،بلال قصوری،محمود خان،شیخ نیازمحمد اکمل،رانا اسلام،محمد خلیل اور دیگر نے کی۔اس موقع پر تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے مبین مارکیٹ میں تاجر محمد بشیر اور محمد سانول کو سیدھے فائر مارے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ سے رات گئے اہل علاقہ لرز اٹھا اور شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔انکا کہنا تھا کہ حالانکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی بھی ملتان میں موجود ہیں لیکن پولیس عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کھل عام دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے حکومت سے تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر تاجر رہنما پولیس کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔
زخمی