اسلحہ نمائش کیخلاف کریک ڈاون جاری 

 اسلحہ نمائش کیخلاف کریک ڈاون جاری 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر بھر میں اسلحہ نمائش والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کو نواحی علاقوں تک بھی توسیع دے دی ہے، جس کے دوران تھانہ داودزئی پولیس نے بھی ویگو گاڑی میں اسلحہ لہرا کر دھندناتے پھرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 عدد کلاشنکوف، ایک ایم 16 رائفل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیاہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق شہر میں اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون کو نواحی علاقوں تک بھی توسیع دے دی گئی ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ داودزئی عمران خان نے گزشتہ روز ویگو گاڑی میں دھندھاتے پھرنے والے پانچ مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں آصف ولد فدا محمد، غلام خان ولد ظریف خان، سید رحمان ولد صفدر، عبداللہ ولد سلطان اور حماد گل ولد سردار گل شامل ہیں جو ویگو گاڑی میں مسلح حالت میں موجود تھے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 عدد کلاشنکوف، ایک ایم 16 رائفل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیاہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -