اسلحہ نمائش کے خلاف کریک ڈاون مزید 8 ملزمان گرفتار، جدید ہتھیار برآمد

اسلحہ نمائش کے خلاف کریک ڈاون مزید 8 ملزمان گرفتار، جدید ہتھیار برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی سر عام نمائش میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں، تھانہ پہاڑی پورہ، بھانہ ماڑی اور تھانہ پشتخرہ پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 عدد کلاشنکوف، ایک ایم فور رائفل اور چار عدد پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور مختلف سماجی تقریبات کے دوران اسلحہ کی سرعام نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون میں مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روزہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان نے چار ملزمان عبدالوہاب، غلام محمد پسران گل دست، جبار ولد عجب خان اور منیب ولد وکیل سکنہ شنواری ٹاون کو گرفتار کر لیا، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی داود خان نے ملزمان سمیع اللہ ولد غلام حسین، فیاض احمد ولد نیاز محمد اور عثمان ولد خائستہ رحمان جبکہ ایس ایچ اوتھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے بھی ملزم محمد عدنان ولد ظاہر شاہ سکنہ باڑہ گیٹ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین عدد کلاشنکوف، ایک ایم فور رائفل اور چار عدد پستول برآمد کر لئے ہیں،تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -