لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، آمدن سے زائد اثاثے، ایڈمن آفیسر محکمہ سوئی گیس کی عبوری ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، آمدن سے زائد اثاثے، ایڈمن آفیسر محکمہ سوئی گیس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

  ملتان (خصو صی  رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے دو ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس انوارالحق (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
 پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر سید توقیر کاظمی کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج کردی جس پر ملزم کو نیب افسران نے عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم توقیر کاظمی نے درخواست دائر  کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب اس کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کال اپ نوٹس جاری کر چکا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں عدالت عالیہ نے نیب کے نمائندے سے استفسار کیا تو وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکے تھے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے ملزم کی ضمانت خارج  کردی جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
خارج