تور ڈھیر، منشیا ت کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

  تور ڈھیر، منشیا ت کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

  

 تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ لاہورنے منشیات کی بری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے بھاگتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکراسکی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 37,120 گرام چرس برآمد کرلی،ملزم کا تعلق دلہ زاک روڈ مسلم کالونی پشاور سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہانگیرہ صوابی روڈپر تیزرفتار موٹرکار نمبرLEJ-4366جونہی لاھورشاخ کے مقام پر پہنچی تو ٹریفک جام میں پھنس گئی اسی دوران تھانہ سے جوڈیشل کمپلیکس لاہور(صوابی) جانے والی پولیس موبائل وین بھی اتفاقاً پہنچ گئی جس میں ایس ایچ او تھا نہ لاہور الطاف خان کی سربراہی میں اے ایس آئی وقاص خان اور اے ایس آئی عبدالعزیزخان بمعہ کانسٹیبلان صفی اللہ اورماجد لاھور کچہری جارہے تھے جنہوں نے لاہورشاخ پر پہنچ کر ٹریفک کھولنے کیلئے جونہی پولیس جوان گاڑی سے اُترے تو مذکورہ موٹرکار ڈرائیور خوف کے مارے گاڑی سڑک پر چھوڑکر فرارہونے کی کوشش میں پولیس کی توجہ کا مرکز بن گیا پولیس نے فوراً تعاقب کرکے اُسے گرفتار کرلیا موٹرکار کی سیٹوں کے نیچے سے دوران تلاشی 29عددپیکٹ قیمتی چرس برآمد ہوئی جسکا مجموعی وزن 37,120 گرام نکلی دوران تفتیش ملزم کی پہچان ایازدرانی ولد دل آرام سکنہ دلہ زاک روڈ مسلم کالونی پشاور سے ہوئی پولیس نے کار اورمنشیات قبضہ میں لیکر ملزم کوزیر دفعہ 9DCNSA حراست میں لیکر پابندسلاسل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -