رحیم یارخان:چوری کی5وارداتیں، ملزم نقدی، سامان لیکر فرار

رحیم یارخان:چوری کی5وارداتیں، ملزم نقدی، سامان لیکر فرار

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، مزید5وارداتوں میں ملزمان سولر انویٹر، موٹرسائیکل، نقدی، ٹائر، ہیلمٹ، طلائی زیورات چرالے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے، تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات اڈاگلمرگ کے رہائشی عبدالرحمن کی دکان پر ہوئی جہاں نامعلوم(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 ملزمان دکان میں موجود ٹائر، ہیلمٹ نقدی مالیت73ہزار روپے چرا کرفرارہوگئے،د وسری واردات فتح پور پنجابیاں کے رہائشی محمد اشفاق کے گھرپر ہوئی جہاں چار ملزمان ناصر وغیرہ گھر میں موجود طلائی زیورات نقدی مالیت80ہزارروپے چرا کرفرارہوگئے، تیسری واردات موضع غلام احمد کے رہائشی محمد نواب کے ساتھ پیش آئی جس کی جیب میں موجود پرس ملزم عقلو عرف بکر جس میں 6ہزار 5 روپے کی نقدی موجود تھی چرا کرفرارہوگیا، چوتھی واردات سادات کالونی کے رہائشی عدنان قریشی کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی77ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرار ہوگیاجبکہ پانچویں واردا موضع لاڑاں کے رہائشی محمد اطہر کے رقبہ پر ہوئی جہاں نامعلوم ملزم ٹیوب ویل کے لئے لگا ہوا سولر انویٹر مالیت40ہزارروپے چرا کرفرارہوگیا۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -