جماعت اسلامی بنوں کے زیراہتمام 30 مئی کو یوم القدس منایا جائیگا 

جماعت اسلامی بنوں کے زیراہتمام 30 مئی کو یوم القدس منایا جائیگا 

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی تیس مئی کو پشاور میں یوم القدس منایا جائیگا فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے جماعت اسلامی پشاور میں یوم القدس فلسطین کے نام سے بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گاجسمیں بنوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریگی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بنوں کے  امیرحاجی اجمل خان نے کارنر زمیٹنگ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نہ کہا کہ اسرائیل ستر سالوں سے فلسطینیوں پر مظالم کررہے ہیں اور ان کی نسلیں ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے اسرائیل کا شروع سے یہی منصوبہ ہے کہ بیت المقدس میں دارلخلافہ بنائے لیکن انکی یہ مذوموم کوشش کھبی بھی کامیاب نہیں ہوگی وہ وقت دور نہیں کہ اسرائیل جلد ہی صفہ ہستی سے مٹ جائے گاانہوں نے کہا کہ دنیا کے علمبردار تنظیمیں خاموش کیوں ہے ان کو یہ ظلم دیکھائی کیوں نہیں دے رہی۔جماعت اسلامی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھایگی اور ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -