ہنگودوابہ پولیس کی کاروائی،مکان سے اسلحہ برامد،تاہم ملزم گرفتارنہ ہوسکا
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگودوابہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی۔ مخبرکی اطلاع پر شناوڑی کی علاقے سرہ چپرمیں ایک مکان سے اسلحہ برامد۔تاہم ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔جبکہ سرچ اپریشن کیدوران منشیات فروش سمیت اشتہاریوں کی سہولت کار کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔ قبضے میں لییجانیوالے اسلحہ ومنشیات میں کلاشنکوف'رائفل''بندوق'ریپیٹرچرس'اورکارتوس شامل ہیڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان(PSP) کیمطابق ایس ایچ اوتھانہ ٹل محمودخان کوخفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقہ شناوڑی سرہ چپرکیرہائشی رحمت ولدسیداضغر کی گھرمیں غیرقانونی اسلحہ کی بھاری مقدارموجودہے جس پرایس ایچ دوابہ محمودخان نے ڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی قیادت میں پولیس نفری کی ہمراہ شناوڑی سرہ چپرمیں چھاپہ مارکاروائی کیدوران مکان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برامدکرلیا برامداسلحہ میں ایک کلاشنکوف'پانچ عددرائفل'ایک بندوق اور730مختلف بورکے کارتوس شامل ہے۔اسی طرح جرائم پیشہ عناصر'مجرم اشتہاریوں 'منشیات فروشوں کیخلاف سرچ اپریشن کی دوران منشیات فروش قیوم خان ولدگل حیدرسکنہ چھپری نریاب کو1070گرام چرس سمیت گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ اشتہاریوں کے ٹھکانوں پرچھاپوں کے دوران اشتہاریوں کی سہولت کارندیم خان ولدربی خان سکنہ شناوڑی زرگیری کوبھی گرفتارکرکیان کی قبضے سے ایک عددریپیٹر برامدکرلیاہے ملزمان کوتھانہ دوابہ منتقل کردیاگیاہے جہاں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے برامداسلحہ میڈیا کیسامنے بھی پیش کیاگیا۔