ہنگو،ٹل بازار میں اسلحہ ڈیلر کی دکان سے اسلحہ وکارتوس برآمد

ہنگو،ٹل بازار میں اسلحہ ڈیلر کی دکان سے اسلحہ وکارتوس برآمد

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے مین بازارمیں غیرقانونی اسلحہ ڈیلرکی دوکان سیبھاری مقدارمیں غیرقانونی اسلحہ وایمونیشن برامد کرکیاسلحہ ڈیلر ظاہرولدنوراحمدسکنہ محلہ چھترسنگھ ٹل کوگرفتارکرلیا اسلحہ ڈیلرغیرقانونی طور پراسلحہ کی خریدوفروخت کے کاروبار میں ملوث رہا ہے اسلحہ ڈیلرسیریپیٹر'پستول'بندوق' رائفل'چارجربرامدکرکے قبضہ پولیس کیی گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ہنگواکرام اللہ خان(PSP) کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ٹل اصف حیات نی پولیس نفری کی ہمراہ  ٹل بازار میں غیرقانونی اسلحہ ڈیلرکی دوکان پرچھاپہ مار کربھاری مقدار میں اسلحہ برامدکرکے اسلحہ ڈیلرظاہرولدنوراحمدسکنہ محلہ چھترسنگھ ٹل کوحراست میں لے لیا ڈی ایس پی ٹل سعادت خان نے ایس ایچ اوٹل اصف حیات کے ہمراہ غیرقانونی اسلحہ میڈیا کیسامنے پیش کرتے ہوئے کہا کی گرفتار  اسلحہ ڈیلرغیرقانونی طورپراسلحہ وایمونیشن کی خریدوفروخت میں ملوث رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کامیاب کاروائی میں مزکورہ  اسلحہ ڈیلرشاپ سے غیرقانونی اسلحہ قبضے میں لے لیاگیاہے اسلحہ میں بارہ بور کے 22عددریپیٹر،2عددبندوق،6عددرائفل،7عدد9MM,پستول'12عدد30بورپستول'15چارجراور1392مختلف بورکیروانڈزقبضے میں للئے گئے۔جبکہ گرفتاراسلحہ ڈیلرکیخلاف تھانہ ٹل میں 15AAکی تحت مقدمہ درج کردیاگیاہے۔ڈی ایس پی نے کہا  کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصرکیخلاف ٹل پولیس کی کامیاب کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا پولیس عوام کی جان ومال وابروکی تحفظ کی علمبردار فورس ہے علاقے میں امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -