غزہ، عمارتوں کے ملبے سے مزید 4فلسطینیوں کی لاشین برآمد، انسانی حقوق کونسل اسرائیل کارروائیوں کی تحقیقات کرے، او آئی سی کا مطالبہ

غزہ، عمارتوں کے ملبے سے مزید 4فلسطینیوں کی لاشین برآمد، انسانی حقوق کونسل ...

  

مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کے جسد خاکی گذشتہ روز شہری دفاع اور ریسکیو ٹیموں کو ملبے کی صفائی کے دوران ملے ہیں، انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چاروں فلسطینی مزاحمتی کارکن ہیں۔ انہیں مشرقی غزہ میں ایک سرنگ پر بمباری کیدوران شہید کیا گیا تھا۔ گذشتہ جمعہ سے ان کی تلاش کا عمل جاری تھا۔خیال رہے کہ ریسکیو ٹیموں کو گذشتہ چند روز کے امدادی آپریشن میں 10 فلسطینی شہدا کی لاشیں ملیں ہیں۔ایک فلسطینی شہری گذشتہ سوموار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھادوسری طرف مسلم ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روزہ کشیدگی کے دوران ممکنہ جرائم کی ذمہ داری عائد کرنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون کونسل(او آئی سی)کے بطور کرآرڈینیٹر اور ریاست فلسطین کی درخواست پر حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا۔ان ممالک نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں 13 اپریل سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کے لیے قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا۔قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن قومیت، نسلی یا مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم امتیاز اور جبر سمیت عدم استحکام اور کشیدگی کی تمام وجوہات کا جائزہ لے۔آزاد ٹیم کشیدگی کے دوران فرانزک مواد سمیت جرائم کے ثبوت اکٹھے کرے گی اور ان کا جائزہ لے گی تاکہ قانونی کارروائی میں اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے۔

مزید لاشیں 

مزید :

صفحہ اول -