میں نے کوئی رپورٹ جمع کرائی، نہ ہی اسکا شوگر تحقیقات سے تعلق ہے، سینیٹر علی ظفر

    میں نے کوئی رپورٹ جمع کرائی، نہ ہی اسکا شوگر تحقیقات سے تعلق ہے، سینیٹر ...

  

اسلام آباد (آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء  سینیٹر علی ظفر نے چینی اسکینڈل کے حوالے سے جہانگیر ترین سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے وضاحت جاری  کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ میری رپورٹ سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں، واضح کر دوں کہ میری جانب سے کوئی رپورٹ وزیر اعظم کو  جمع نہیں کرائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، میری رپورٹ کا زیر التوا شوگر تحقیقات اور تفتیش سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے صرف جہانگیر ترین کی شکایات اور تحفظات پر تحقیقات کا کہا گیا تھا، رپورٹ مکمل ہوتے ہی اپنی سفارشات وزیراعظم کو جمع کراؤں گا، تاہم وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے تحت بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

علی ظفر

مزید :

صفحہ اول -