وزیراعظم کرپشن کیسز کی ریکوری کر لیں تو ملک کا قرضہ ختم ہو سکتا ہے: مریم اور نگزیب 

  وزیراعظم کرپشن کیسز کی ریکوری کر لیں تو ملک کا قرضہ ختم ہو سکتا ہے: مریم ...

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر اپنے کرپشن کے کیسز کی ریکوری کر لیں تو پاکستان کا قرضہ ختم ہو سکتا ہے، عدادوشمار میں ردو بدل کر کے اپنی مرضی کے ہی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں،کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے براڈ شیٹ سے لئے گئے کمیشن کے پیسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دئیے ہیں؟۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا عوام کو بتائیں کے نیب نیازی گٹھ جوار کا اڑھائی سال میں جھوٹے مقدمات بنانے پہ کتنا پیسا خرچ ہوا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ارھائی سال میں خرچہ اور ریکوری دونوں بتائیں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جہانگیر ترین سے چینی کمشن کی ریکوری کر لی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے چینی چوری کے 500 ارب برآمد کرلئے ہیں؟کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 500 ارب کی چینی چوری نیب نے برآمد کرلی ہے؟کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے رنگ روڈ کی ریلائینٹمنٹ کے اربوں کی ریکوری ہو گئی؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو ناقابلِ ِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -