جاویداحمد نے ڈپٹی کمشنر سکھر کا چارج سنبھال لیا
سکھر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمدنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد نے اپنے دفتر پہنچ کر تمام افسران و اسٹاف سے تعارفی اجلاس کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمدنے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ سائلین کے مسائل با آسانی حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،مختیار کار و دیگر ریونیو اسٹاف عوام کے مسائل کے حل کے لئے دیانتداری کا مظاہرہ کریں اور فرض شناسی کے ساتھ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی اور شہر یوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا نمایاں کردار اداکریں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایات یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔