کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

  کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 25مئی 2021کو مدینہ کالونی میں بشیر نامی منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر 31کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم بشیر چھاپے سے قبل جائے واقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بر آمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں 

مزید :

صفحہ اول -