صو بائی محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی کا نادرا کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  صو بائی محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی کا نادرا کیساتھ مفاہمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کی طرف سفر جاری ہے اور اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے نادرا کیساتھ''آن لائن ویب پر مبنی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم''کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی  کے ''آن لائن ویب پر مبنی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم'' کے حوالے سے نادرا کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سیکرٹری محکمہ بلدیات شکیل میاں، ڈائریکٹر جنرل خدا بخش اور نادرا کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ان لائن سسٹم کے ذریعے ویلج کونسل اور یونین کونسل کی سطح پرحکام بچوں کی پیدائش،موت،شادی اور طلاق نامہ کی اندراج کئے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن سے نہ صرف عوام کو پیدائش،شادی،موت اور طلاق کے سرٹیفکیٹس  کے حصولی میں آسانی ہوگی بلکہ اعدادوشمار سے صوبائی حکومت کو بر وقت آگاہی  بھی ہوگی اور وہ مستقبل میں صحت، تعلیم،غربت کے خاتمے، اچھی طرز حکمرانی، پائیدار ترقیاتی عمل کیلئے معقول منصوبہ بندی بھی کرے  گی۔ وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ مذکورہ رجسٹریشن کیلئے پہلے سے رائج سسٹم میں بے ضابطگیوں اور دیگر نقائص سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے یہ نیا سسٹم متعارف کرایا گیا جس سے شفافیت یقینی ہوجائیگی۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔وزیر بلدیات نے محکمہ بلدیات کے حکام کی  کاوشوں کوبھی سراہا۔تقریب کے دوران مفاہمتی  یاداشت  پر نادرا کے اعلیٰ حکام اور سیکرٹری بلدیات نے باضابطہ طور پر  دستخط بھی کئے۔

مزید :

صفحہ اول -