جزا اور سزا کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے گا: محمد عاطف خان 

جزا اور سزا کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے گا: محمد عاطف خان 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محکمہ خوراک اورسائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار اور تمام امور، ڈیجیٹائز کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے دورے کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کے علاؤہ محکمہ خوراک کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ خوراک کی کارکردگی ودیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو محکمہ خوراک کی جاری منصوبوں، افرادی قوت، فلور ملوں کو گندم کی فراہمی و سٹاک، چینی کی سٹاک، صوبے کے اضلاع میں محکمہ خوراک کے دفاتر کے کام کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر محکمہ خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کو ہر قسم ریلیف دینا ہے، اس مقصد کے لئے پہلی فرصت میں محکمہ خوراک میں ڈیجیٹائز یشن پر کام کیا جائے، جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی کام تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی، اور شفافیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بد عنوانی اور کرپشن کے خلاف جنگ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ جزا اور سزا کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -