صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں کھلونا بم پھٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کیں۔ انہوں نے زخمی بچوں کے والدین کو ہر ممکن تعاؤن کی بھی یقین دہانی کرتے ہوئے۔ اپنی طرف سے زخمیوں کو امدادی رقم دینے سمیت محکمہ ریلیف کے انتظامی افسران کو بھی زخمی بچوں کو فوری طور پر امدادی چیک دینے کے احکامات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں بچوں کو بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -