وزیر قانون فضل شکور خان سے انصاف لائرز فورم کے نمائندہ وفد کی ملاقات

وزیر قانون فضل شکور خان سے انصاف لائرز فورم کے نمائندہ وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق فضل شکور خان سے انصاف لائرز فورم خیبر پختونحواکے نمائندہ وفد نے سعادت اللہ خان مروت ایڈووکیٹ کی  قیادت میں پشاور میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر قانون نے وفد کے تمام ممبران کے موقف کو توجہ سے سنتے ہوئے کہا کہ وکلاء انصاف دلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے اور ان کے بغیر انصاف کے معا شرے کا قیام ممکن ہی نہیں دریں اثنا وزیر موصوف نے وکلاء برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کے تمام وکلاء دل لگا کر پوری محنت سے کام کرے اس موقع پر وزیر قانون نے ان کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو صوبائی حکومت کبھی مایوس نہیں ہونے دے گی اور ان کی فلاح کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے جو کسی بھی معاشرے میں انصاف کی بالادستی کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -