علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کر دیا، ریجنل ڈائریکٹر سوات سلطان روم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمر گرہ معاذ احمدکے مطابق تمام متعلقہ طلبہ کا امتحان آن لائن بذریعہ اگاہی پورٹل لرننگ منیجمنٹ سسٹم کیا جائیگا، طلبہ متعلقہ کورس کوڈ کے پیپر طے شدہ شیڈول/ ڈیت شیٹ کے مطابق 8.30بجے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکاونٹ میں اپلوڈ کئے جائینگے،جو رات 8.30بجے تک اپلوڈ رہینگے۔ طلبہ کو پیپر حل کرنے کے لئے 12گھنٹے ٹائم دیا جائیگا،جس کے اندر اندر طلبہ اپنے جوابات ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کریں گے، اور جوابات مکمل ہونے کے بعد وہاں سے کاپی کرکے اپنے ایل ایم ایس اکاونٹ کے اندر متعلقہ جگہ پر پیسٹ کریں گے،یاد رہے کہ پیپر کاغذ پر لکھ کر کے اور سکین کرکے اپلوڈ کرنا سختی سے منع کیا گیا ہے۔اس طرح بی اے، اے ڈی کے ٹرمینل امتحانات5 جون2021 سے شروع ہو رہے ہیں، سوال نامے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائیٹ پر رولنمبر سلپ کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں،اپنے جوابات متعلقہ ٹیوٹرکو 20جون تک جمع کرانے ہونگے،اس کے بعد ملنے والے جوابات کو قبول نہیں کیا جائیگا،