9کلوگرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ایف سی اہلکارکو عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات 

9کلوگرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ایف سی اہلکارکو عدم ثبوت پر بری کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالماجد نے 9کلوگرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ایف سی اہلکارکو عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم زبیر پر الزام تھا کہ وہ شاپنگ بیگ میں 9کلو چرس سمگل کرنیکی کوشش کررہا تھا جسے جمیل چوک رنگ روڈ پر گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ پھندوپولیس نے 6مئی 2020کو مقدمہ درج کیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل دانیال خان چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے اسکے موکل نے کرم سے پشاور تک کیسے سفر کیا؟ دوسری جانب اسکا تعلق صوابی سے ہے اور وہ کرم گیا ہی نہیں تھاتاہم پشاورآنے پریہاں پولیس کیساتھ بدمزگی کے بعداس پر جھوٹاالزام لگایا گیا کہ اسکے پاس ایف سی کا جعلی سروس کارڈہے اور اسے گرفتار کیاگیا۔ عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر عدم ثبوت اورملزم کو شک کافائدہ دیتے ہوئے اسے بری کردیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -