کراچی: فائرنگ اور حادثے  میں 3 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور حادثے  میں 3 افراد جاں بحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس نے دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔اسٹار گیٹ پیٹرول پمپ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکوں کی شناخت 20 سالہ عاصم ولد قاسم عمر اور 22 سالہ اظہر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف الاصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر میٹرو ویل بلاک 4 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک شخص کی شناخت رمیش کمارولد البیلہ کے نام سے ہوئی۔وہاں سپر ہائی وے پنجاب بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرئیوار ہلاک ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -