بلیو ایکساور فنِجا کے  درمیان معاہدہ طے پا گیا

بلیو ایکساور فنِجا کے  درمیان معاہدہ طے پا گیا

  

کراچی (پ ر)بلیو ایکس)یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمٹیڈ (پاکستان میں پہلی کورئیر اور لاجسٹکس سروس کمپنی ہے جس نے فنِجا انکارپوریٹیڈکے ذیلی ادارے فنِجا لینڈنگ سروسز لمٹیڈ(ایف ایل ایس ایل)کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد ِفنجا لینڈنگ سروسز کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کسٹمرز سے قرض کی رقوم کی وصولی ہے۔ اِن کسٹمرز کی بڑی تعداد مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) اورکریانہ اسٹورز پر مشتمل ہے۔دونوں ادارے خدمات کے اعلیٰ معیار کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھتے ہیں اوریہ شراکت اِن اسپشلائزڈ آپریشنز میں مہارت اور مسابقتی فوائد کے امکانات پیش کرتی ہے اور توقع ہے کہ یہ زیادہ جدید وینچرز کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کرے گی۔بلیو ایکس نے یہ معاہدہ فنِجا بزنس کے لیے کیا ہے جو ایک ڈیجیٹل بزنس آپریشنز پلیٹ فارم ہے اور اس معاہدے کا مقصد اس کے وینڈرز، سپلائرز اور پارٹنرز سے ادائیگیوں اور ای-انوائسنگ/کلیکشنز کی انتظام کرنا ہے۔ملک کی جدید لاجسٹکس میں ایک رجحان ساز ادارے کی حیثیت سے بلیو ایکس سنہ 2019ء اور 2020ء میں ”برانڈ آف دی ایئر“ کا اعزاز جیت چکا ہے۔ سنہ 2011ء میں اپنی نوعیت کا پہلا’آن لائن پارسل بکنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کے علاوہ گزشتہ برسوں میں، ای-کامرس لاجسٹکس اور فلفلمنٹ سروسز بھی متعارف کرا چکا ہے۔اپنے قیام کے چند برسوں میں ہی، بلیو ایکس نے پورے پاکستان میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا حامل اور قابل اعتبار کیش آن ڈلیوری(COD) نیٹ ورک قائم کیا۔ یہ تمام خدمات  انقلابی ٹیکنالوجیکل سولوشنز پر مبنی ہیں اور عالمی معیار کی کسٹمر کیئر اور بے مثال درستی یقینی بناتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -