شہباز شریف کے موقف کو ن لیگ کا موقف سمجھتے ہیں، شازیہ مری

   شہباز شریف کے موقف کو ن لیگ کا موقف سمجھتے ہیں، شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف شہباز شریف کے موقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھتی ہے اور مریم نواز شریف اور خاقان عباسی کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں  ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے مریم نواز شریف کتنے استعفے اسپیکر کے پاس جمع کرواتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دوسری بار مسلم لیگ ن کو سیاسی خود کشی سے روکا اور اس سوال کا جواب چاہتے ہیں کہ کس کی خواہش پر  استعفوں پر اصرار  کیا جا رہا تھا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ڈی ایم ہم نے بنایا ہے ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے۔