کراچی:میٹروول میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک 

  کراچی:میٹروول میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے میٹروول میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا، سہراب گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ناگن چورنگی،سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں دو نوجوان ہلاک اور کریش پلانٹ میں کام دوران پہاڑ سے پتھر گرنے سے مزدور ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سائٹ اے کے علاقے میٹرو ویل بلاک 04 عثمان غنی مسجد کے قریب داکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان منیش کمارولد البیلہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا نعش کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مقتول کو و نکھ میں گولی مارکر ہلاک کیا گیا آج صبح سہراب گوٹھ انڈس پلازہ حسن نعمان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 32 سالہ نوجوان احمد گل ہلاک جبکہ اسکا چھوٹا بھائی اکرام شدید زکمی ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول کو دل کے قریب گولی لگی جو جان لیوا ہوئی جبکہ زخمی کو پیٹ میں گولی لگی پویس کے مطابق فائرنگ زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ادھر آج صبح سپر ہائی وے جمالی پل سے سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب پانی کے ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا حادثے میں واٹر ٹینکر درائیور 28 سالہبدر ولد غلام رسول ہلاک ہوگیا ناگن چورنگی سے شفیق مور پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا نعش کو، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت60 سالہ محمد ارشاد ولد دل محمد کے نام سے ہوئی قبل ازیں حب میں حسن پیر جلیندر کریش پلانٹ میں کام دوران پہاڑ سے پتھر گرنے سے 28 سا لہ مز دور سید بلال علی شاہ ولد نادر علی شاہ جاں بحق ہوگیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -