ڈی آئی جی سیکیورٹی  کی جانب سے مفت  میڈیکل کیمپ کا انعقاد

     ڈی آئی جی سیکیورٹی  کی جانب سے مفت  میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کیافسران، اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ایک مفت میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ پاکستان اور یو کے(برطانیہ)کے مشہور و معروف کنسلٹنٹ اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمر بٹ میڈیکل کیمپ میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کا بلا معاوضہ طبی معائنہ کریں گے۔میڈیکل کیمپ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کی ڈسپنسری میں 27 مئی 2021 کو صبح 1000 سے دوپہر 1300 بجے تک لگایا جائے گا۔طبی معائنہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اپائنٹمنٹ کے لئے فون نمبر 02199244645 پر رابطہ کیا جا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے پر ڈاکٹر عمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار ڈاکٹر کے وسیع تجربے سے مستفید ہوں گے۔