بلدیہ کورنگی کی جاری صفائی مہم:14ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگا دیا گیا 

  بلدیہ کورنگی کی جاری صفائی مہم:14ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگا دیا گیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت بلدیہ کورنگی کی جاری صفائی مہم کے دوران شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز سے 14ہزار ٹن کچرا،ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا،بلدیہ کورنگی کی جانب سے پہلے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں جبکہ دوسرے مرحلے میں یونین کمیٹیز کی وارڈز سطح پر اندرونی گلیوں میں صفائی مہم چلائی جائیگی۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہاہے کہ نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی اپنے تمام تر وسائل اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام یقینی بنا ئے انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے عملہ صفائی کو متحرک کیا جائے اور عملے کی 100%حاضری یقینی بنا ئی جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا عرفان سلام میروانی نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی خدمات کی انجام دیہی میں بلدیہ کورنگی سے مکمل معاؤنت اور نگرانی کررہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گلیوں اور علاقوں کو اون کریں اور صفائی وستھرائی اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات میں اداروں کا ہاتھ بٹائیں۔دریں اثناء  اسسٹنٹ کمشنر ملیر ماڈل سب ڈویژن تیمور الطاف میمن نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سلیم رضا کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی مہم کے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل فرحان،پرویز،وسیم شمع،ندیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -