ٹی سی ایس نے پہلے ٹی آئی آر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

  ٹی سی ایس نے پہلے ٹی آئی آر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  ٹی سی ایس کا ایک ٹرک پاکستان سے برآمدی تجارتی سامان لے کر افغانستا ن کے راستے ازبکستان پہنچا۔یہ تاریخی کامیابی ٹی سی ایس نے پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیو  یٹی (پی آر ای آئی اے) کے اشتراک سے حاصل کی۔ واپسی پر ٹرک نے اسی روٹ کا استعمال کیا اور کراچی میں سامان پہنچایا۔  اس تاریخی سنگ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے خالد اعوان، چیئرمین ٹی سی ایس نے کہا ”آج کی دنیا میں تجارت عالمی نظام کے تحت سرحدوں کے ذریعے  ہوتی ہے۔ پاکستان ایک نئے نظا م میں داخل ہوچکاہے اور ٹی سی ایس یہ قدم اٹھانے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔“ انہوں نے کہا  ”علاقائی تجارت ہمارے خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔ چین اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ پاکستان اور ان ممالک کے درمیان روایتی تجارتی تعلقات قائم ہیں اور مستقبل میں ان تجارتی تعلقات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔“  پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیویٹی (پی آر ای آئی اے) نے ٹی سی ایس کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی۔ پائلٹ شپمنٹ پاکستان اور وسطی ایشیا  کے درمیان 5  مجموزہ آزمائشی شپمنٹ کی سیریز میں سے پہلی تھی۔ یہ شپمنٹس ٹی آئی آر کنونشن کے تحت وسطی ایشیا اور اس سے آگے عالمی ٹرانزت کیلئے متعدد موثر روٹس کی تلاش میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ اس روٹ پر ٹرانزٹ سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کو دستاویزی شکل میں ترتیب دیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -