کراچی: TPL اور NOWPDP کے درمیان شراکت داری

  کراچی: TPL اور NOWPDP کے درمیان شراکت داری

  

کراچی (پ ر)متعدد ذیلی اداروں پر مشتمل TPLکارپوریشن جو لائف اور جنرل انشورنس، رئیل اسٹیٹ، سیکورٹی، ایسٹس ٹریکنگ، نیویگیشن، میپنگ اور دیگر متعدد ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کررہی ہے، نے غیر سرکاری تنظیمNOWPDP کے ساتھخصوصی افرا د کی شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے کے مقدس فریضہ کے فروغ کیلئے شراکت داری قائم کیا ہے۔پہچان(Pehchaan) کے نام سے ایمپاورمنٹ پروگرام (Empowerment Program) کام کیلئے شمولیتی اور متنوع ماحول پیدا کرنے کیلئے TPL کے مشن کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد عدم مساوات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اس کی صلاحیت کی بنیادپر ملازمتوں کے یکساں مواقع ملنے چاہیے اور اس میں کسی قسم کی صنف، نسل، رنگ، مذہب یا قومیت کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ کمپنی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ کام کا متنوع ماحول اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیموں کی تشکیل کیلئے کلید ی حیثیت رکھتا ہے۔ شراکت داری کیلئے دستخطی تقریب کراچی میں TPL کے سینٹر پوائنٹ میں واقع ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔ نادر نواز، گروپ ہیڈ، ایچ آر  اور ایڈمن نے TPL کارپوریشن جبکہ منیبہ ہارون، ڈائریکٹر آپریشنز نے NOWPDP  کی نمائندگی کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نادر نواز، گروپ ہیڈ ایچ آر اینڈ ایڈمن، TPL کارپوریشن نے کہا”میں اس پروگرام کے آغاز کیلئے NOWPDP کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کررہا ہوں جس کے تحت معاشرے کے تمام افراد کو یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ہم TPL میں کام کیلئے ایک ایسے متنوع اور شمولیتی ماحول کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں جہاں ہر شخص اپنی بھر پور صلاحیت اور لگن کے ساتھ اپنا کام سر انجام دے۔منیبہ ہارون، ڈائریکٹر آپریشنز، NOWPDP نے کہا” معذوریوں کا شکارافراد کی معاشی خود مختاری اور کام کے ماحول تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ NOWPDP کوکام کے مساوی و شمولیتی ماحول کیلئے انٹرن شپس اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے TPL کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے“

مزید :

پشاورصفحہ آخر -