ہائیکورٹ،معذور بچوں کوسہولیات فراہمی کی درخواست پر متعلقہ  حکام کو جواب کیلئے مہلت 

 ہائیکورٹ،معذور بچوں کوسہولیات فراہمی کی درخواست پر متعلقہ  حکام کو جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے معذور بچوں کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں دینے کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی،عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ معذور بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کتنے فنڈز جاری کئے گئے، عدالت سے استدعاہے کہ معذور بچوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں۔

 مہلت 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -